ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نصیر احمد جتک کے زیر صدارت پی پی ایچ آئی قلات کا ماہانہ اجلاس

بدھ 8 مارچ 2017 22:22

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مارچ2017ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قلات نصیر احمد جتک کے زیر صدارت پی پی ایچ آئی قلات کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں پی پی ایچ آئی قلات کے ڈی ایس ایم مجیب بلوچ نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈی ایچ او قلات ڈاکٹر محمد اسلم بلوچ اور بنیادی مراکز صحت کے تمام انچارج صاحبان بھی شریک تھے۔ ڈی ایس ایم قلات مجیب بلوچ نے پی پی ایچ آئی قلات کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قلات میر نصیراحمد جتک نے کہا کہ پی پی ایچ آئی قلات کے اپنے تمام بنیادی مراکز صحت کو مکمل طور پر فعال کیا ہے اور ان میں تمام سہولیات بھی دی گئیں ہیں جو کہ قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی ایچ آئی کی بدولت غریب عوام کو انکے دہلیز پر صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ پی پی ایچ آئی قلات کی کارکردگی اور بنیادی مراکز صحت کی فعالی صوبے بھر کے لئے ماڈل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی ایچ آئی محکمہ صحت میں شہ رگ کا کردار ادا کر رہی ہے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قلات نے کہا کہ پی پی ایچ آئی قلات کو ہر ممکن سپورٹ کریں گے کیونکہ ضلع کی آبادی کی بڑی حصہ کو پی پی ایچ آئی قلات صحت کی سہولیات فراہم کر رہی ہے ۔