یم این اے اور ایم پی اے پی ایس پی میں شامل ہورہے تھے، فاروق ستار نے انہیں دھمکی دی اگر گئے تو اسٹیبلشمنٹ سے گرفتارکرا دوں گا

پی ایس پی چیئر مینسید مصطفی کمال کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 8 مارچ 2017 22:18

یم این اے اور ایم پی اے پی ایس پی میں شامل ہورہے تھے، فاروق ستار نے انہیں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مارچ2017ء) چیئر مین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کہاکہ فاروق ستار کو تو اسٹیبلشمنٹ اپنے ساتھ لے گئی اور اگلے دن انہوں نے اپنی پارٹی بنا لی 12 ایم این اے اور ایم پی اے پی ایس پی میں شامل ہورہے تھے، فاروق ستار نے انہیں دھمکی دی اگر گئے تو اسٹیبلشمنٹ سے پکڑوا دوں گا ،فاروق ستار کہ رہے ہیں کہ عدلیہ فرد جرم عائد کر رہی ہے اور میں آزار گھوم رہا ہوں میرے پیچھے طاقت ور لوگ ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ اب لوگ بازیاب نہیں ہورہے تو لاپتہ افراد کے اہل خانہ فاروق ستار سے جاکر پوچھیں 22 اگست کو الطاف حسین تقریر کر رہے تھے اور فاروق ستار نوٹ کر رہے تھے، ان خیالات اظہار انہوں نے کہاکہ بزنس کمیونٹی، میڈیا ٹیکنالوجی اور شعبہ طب سے تعلق رکھنے والے افراد کے شمولیت کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس مو قع پی ایس پی کے صدر اینس قائم خانی دیگر ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم لندن کا بھی اس حوالے سے بیان ہے لیکن آج ایک اور بندا پکڑا گیا ہے جو آدمی جیل میں بند ہے وہ ہمارے کیلئے کیا کر سکتا یے، پی ایس پی کے پاس میں کراچی میں 12 ہزارسے زائد کارکنان موجود ہیں ،حیدرآباد میں 6 ہزار کارکنان ہیں ، میر پور خاص میں 1200 سمیت بلوچستان اور خیبر پختون خواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کارکنان ایک لمبی فہرست ہے ان لوگوں کون پی ایس پی میں شامل ہونے کیلئے دھمکی دے رہے ہیں،ایم کیوایم وسیم آفتاب ہر الزام عائد کررہی ہے کہ انہوں نے جیل میں اسیر کارکن کو پی ایس پی میں شمولیت پریشر دے رہے ہیں ہم الزام کو مستر د کر تے ہیں وسیم آٖفتاب نے جیل میں کسی بھی اسیر کارکن سے ملاقات نہیں کی نہ ہواسے پی ایس پی میں شمولیت پر مجبور کیا۔

انہوں نے کہاکہ فاروق ستار ہمارے آنے کے بعد سے الزامات لگاتے رہے ہیں کہ لاپتہ لوگ خیابان سحر سے بازیاب ہورہے ہیں مصطفی کمال اور انیس قائم خانی جب آئے تو DSP دروازے پر وارنٹ لے کر کھڑا تھا اسٹیبلشمنٹ کا آلہ کار ہونے کی بات کرنے والے شرم کریں ہم نے مقدمات کا سامنا کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مردم شماری ہونے جارہی ہے اسے سیاست کی نظر نہ کیا جائے ،ریاست کی بنیاد عدلیہ، میڈیا اور فوج مردم شماری کو سیاست کی نظر ہونے سے بچائیں جو جہاں آباد ہے اسے وہاں ہی شمار کیا جائے مردم شماری سے ریاست کی بنیاد مضبوط ہوگی کمزور نہیں ۔

انہوں نے کہاکہ مہاجر اور سندھی کارڈ استعمال کرنے والے قوم پر رحم کریں , الطاف حسین جعلی صحافی کو پیسے دیتے ہیں کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کروائی انہوں نے کہاکہ دنیا بھر اور پاکستان میں لوگ 58 سے 60 فیصد شہروں میں منتقل ہوچکے ہیں کراچی حیدرآباد سمیت پورے پاکستان میں لوگ شہروں میں منتقل ہو گئے ہیں انہیں وہیں شمار کیا جائے اورمردم شماری کی مدد سے ہی وسائل کی شفاف منتقلی ہوپائے گی انہوںنے کہاکہ مہاجروں کا ووٹ تقسیم کرنے کی بات کرنے والے سرٹیفیکیٹ کے مستحق ہیں کہ انہوں نے ہماری حیثیت کو قبول کیالوگ آپس میں جڑ رہے ہیں نفرتوں کا دور ختم ہو چکا ہے مہاجروں اور غیر مہاجروں کو ووٹ پی ایس پی کے ساتھ شامل ہو چکا ہے انہوں نے کہاکہ عوام کوسبز باغ دکھانے والے شہر کی تباہی اور اداروں کی منتقلی کے وقت کہاں چلے گئے تھے ،مہاجر وزیر اعلی لانے کی بات کرنے والے مہاجروں کی باقی ماندہ بوٹیوں کو مت نوچیں تمام قومیتوں اور مسالک کے آپس میں مل جل کر رہنے میں ہی آفیت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ مہاجر قیادت کے دعوے داروں کی اگر ایک کال ریکارڈنگ سنوا دی جائے تو مہاجروں کو بیچ دیں گے کہ اس بات کو دبا دیا جائے اللہ تعالیٰ ان تمام لوگوں کو توبہ کی توفیق دے اورہمارے دروازے آج بھی ان لوگوں کیلئے کھلے ہیں انہیں غلط کام نہیں کرنے دیں گے۔