احتساب عدالت میں چائنہ کٹنگ کے ماسٹر شاکر عرف لنگڑا پیش ‘سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی

آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان

بدھ 8 مارچ 2017 22:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مارچ2017ء) احتساب عدالت میں چائنہ کٹنگ کے ماسٹر شاکر عرف لنگڑا کو پیش کیا گیا ،عدالت میں نیب کی جانب سے تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم کے ڈٰ اے میں ڈی ڈی او کی پوسٹ پر تھا ملز م نے ایم سی اور کے ڈی اے کے افسران کے ساتھ مل کر سرجانی ٹاؤن میں بڑے پیمانے پر چائنہ کڑنگ کی ملزم نے چائنہ کٹنگ اور غیر قانونی لائٹمنٹ کے زریعے قومی خزانے کو 168 ملین روپے کا نقصان پہنچایا،جبکہ ریفرنس میں شاکر عرف لنگڑا سمیت 15 ملزمان نامزد ہیں ،عدالت میں تفتیشی افسر کی جانب سے مفرورملزمان کی گرفتاری کے لئے مہلت طلب کی گئی،جس پر عدالت نے ریفرنس میں مفرور ملزمان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی ،آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے،جبکہ استغاثہ کے مطابق شاکر عرف لنگڑا کا تعلق سیاسی جماعت ایم کیو ایم سے ہے۔

متعلقہ عنوان :