فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے پانچ دہشتگردوں کو ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں پھانسی دیدی گئی‘ آئی ایس پی آر

بدھ 8 مارچ 2017 22:11

فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے پانچ دہشتگردوں کو ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2017ء) فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے پانچ دہشتگردوں کو بدھ کو ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں پھانسی دیدی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جن دہشتگردوں کو پھانسی دی گئی۔ ان میں شوکت علی ولد عبدالجبار، امداد اللہ ولد عبدالواحد، صابر شاہ ولد سید احمد شاہ، خاندان ولد دوست محمد خان اور نور علی ولد فضل غنی شامل ہیں۔

شوکت علی تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن تھا، وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مسلح افواج پر حملے میں ملوث تھا، جس میں فوجی شہید اور زخمی ہوئے۔ شوکت علی نے مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کیا، اس پر پانچ الزامات کا مقدمہ چلا اور سزائے موت ہوئی۔ امداد اللہ ولد عبدالواحد تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن تھا، وہ ضلع بونیر میں ایک تعلیمی ادارہ کو تباہ کرنے اور قانون نافذ کرنے والے ادارہ پر حملے میں ملوث تھا جس میں فوجی شہید اور زخمی ہوئے، اس نے مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کیا، اس پر پانچ الزامات پر مقدمہ چلا اور سزائے موت ہوئی۔

(جاری ہے)

صابر شاہ ولد سید احمد شاہ تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن تھا، وہ مسلح افواج پر حملے میں ملوث تھا جس میں فوجی شہید ہوئے، اس نے مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کیا، اس پر تین الزامات پر مقدمہ چلا اور سزائے موت ہوئی۔ خاندان ولد دوست محمد خان تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن تھا، وہ مسلح افواج پر حملے میں ملوث تھا جس میں فوجی شہید اور زخمی ہوئے، اس نے مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کیا، اس پر تین الزامات کا مقدمہ چلا اور سزائے موت ہوئی۔

انور علی ولد فضل غنی تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن تھا اور مسلح افواج پر حملے میں ملوث تھا، جس میں فوجی شہید اور زخمی ہوئے، اس نے مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کیا، اس پر تین الزامات کا مقدمہ چلا اور سزائے موت ہوئی۔

متعلقہ عنوان :