امید ہے فوجی عدالتوں میں توسیع پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے، سپیکر قومی اسمبلی

بدھ 8 مارچ 2017 22:11

امید ہے فوجی عدالتوں میں توسیع پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں کامیاب ہو ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ فوجی عدالتوں میں توسیع پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں ایس ڈی جیز سیکرٹریٹ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے مختصر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مجھے پیپلز پارٹی نے مسودہ کی کاپی دی تھی جو حکومت کو پیش کر دی ہے، تمام جماعتیں پیپلز پارٹی کے 9 نکات پر اپنی آراء دیں گی، تمام جماعتیں سمجھتی ہیں کہ پاکستان حالت جنگ میں ہے، موجودہ حالات میں سیاسی جماعتیں فوجی عدالت کی ضرورت کو بھی سمجھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے حوالہ سے پارلیمانی رہنمائوں کا اجلاس (آج) جمعرات کو ہو گا۔

متعلقہ عنوان :