کراچی:بزنس کمیونٹی، میڈیا ٹیکنالوجی اور فارما فیلڈ کے افراد آج ہمارے ساتھ شامل ہورہے ہیں،رہنماء پی ایس پی

پی ایس پی کے چیئر مین سید مصطفی کمال ، صدر پی ایس پی انیس قائم خانی کا شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 8 مارچ 2017 21:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2017ء) ملک کی ممتاز شخصیات کراچی چیمبر آف کامرس کے سابقہ صدر پنجابی سوداگران سابقہ صدر سعید شفیق ,میڈیا انڈسٹری اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ ممتاز نام مبشر امام ,ملک کی لیدر انڈسٹری سے وابستہ لیدر گارمنٹ کے ایکسپوٹر ممتاز شخصیت دانش خان اور مشہور معروف ارتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر زبیر مرزا نے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا یہ انہوں نے پاکستان ہائوس میں پی ایس پی کے چیئر مین سید مصطفی کمال ، صدر پی ایس پی انیس قائم خانی کے ہمراہ پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

پی ایس پی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ بزنس کمیونٹی، میڈیا ٹیکنالوجی اور فارما فیلڈ سے تعلق رکھنے والے افراد آج ہمارے ساتھ شامل ہورہے ہیں پاک سرزمین پارٹی نے ایک نیا سنگ میل ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو کسی کو بھی اخبار میں اشتہار لگوا کر لوگوںکو اپنی وابستگی بتانے کی ضرورت نہیں پڑے گی یہ وہ لوگ ہے جنہوں نے پاکستان کے لئے اپنی خدمات سر انجام دی ہیں اور آج بھی اس ملک کی خدمت کرنے میں اپنا اہم کردارا دا کرررہے ہیں۔