تھر کو ہمیشہ قحط زدہ دکھایا گیا ، ہم اسکے کے قدرتی اور ثقافتی رنگوں کو اجاگر کریں گے، سردار علی شاہ

بدھ 8 مارچ 2017 21:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2017ء) محکمہ ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز کے صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ تھر کو ہمیشہ قحط زدہ دکھایا گیا ہے ہم تھر کے قدرتی اور ثقافتی رنگوں کو اجاگر کریں گے۔ چار روزہ ’’تھرپارکر فیسٹیول‘‘ منعقد کر رہے ہیں، جس میں سندھ کے صحرائی زندگی کے بھرپور رنگ شامل ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ آرکائیوز کامپلکس میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔

وزیرِ ثقافت نے کہا کہ یہ فیسٹیول اپنی نوعیت کا منفرد میلا ہوگا جس میں تھر کی قدرتی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ثقافتی رنگوں کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ ثقافت 17 مارچ کو مٹھی، 18 مارچ کو ننگرپارکر اور 24 سے 25 مارچ کو عمرکوٹ میں تھرپارکر فیسٹیول منعقد کرے گا۔

(جاری ہے)

فیسٹیول کے تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تھرپارکر فیسٹیول میں ماروی اور مومل کے لازوال کرداروں پر اسٹیج ڈراما، تھر کے فنکاروں کے مدھر آوازوں سے موسیقی کے پروگرام، اوٹھوں، اور گھوڑوں کی دوڑ، سگھڑ کچھری، ملاکھڑا دستکاری کے اسٹالز، وغیرہ لگائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تھرپارکر فیسٹیول میں پورے ملک سے مہمان شرکت کریں گے۔جو تھر کی زندگی، رہن سھن،تھری ثقافتی رنگوں کا مشاہدہ کریں گے اور لوک موسیقی کا لطف اٹھائیں گے۔ واضح رہے کہ محکمہ ثقافت نے سندھ بھر میں مختلف ثقافتی، ادبی پروگرامز، سیمنار، ڈرامہ فیسٹیول اور دیگر سرگرمیاں شروع کر رکھی ہیں۔#

متعلقہ عنوان :