لاہور،شہید بے نظیر بھٹو صرف پاکستان کی نہیں بلکہ دنیا بھر کی خواتین کے لئے رول ماڈل ہیں، میاں محمد ایوب

بدھ 8 مارچ 2017 21:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق مشیرو زیر اعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی شہید چئیرپرسن بے نظیر بھٹو صرف پاکستان کی خواتین کی نہیں بلکہ دنیا بھر کی خواتین کے لئے ایک رول ماڈل کا درجہ رکھتی ہیں جو ایک اچھی بیوی‘ ایک اچھی ماں اور ایک بہترین عوامی سیاسی لیڈر تھیں جنہوں نے پاکستان کے عوام کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ دیدیا اور ڈکٹیٹروں کے آگے سر نہیں جھکایا آج کی خواتین کو بے نظیر شہید کے نقش قدم پر چلنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمد ایوب کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کو معاشرے میں آگے بڑھنے کے لیے خود کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر نا ہو گا خواتین ملک کی آبادی کا 50فیصد سے زائدحصہ ہیںآج تک سوائے پیپلز پارٹی کی حکومتوں کے انھیں کسی بھی دور حکومت میں قومی دھارے میں شامل کر نے کے لیے کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا خواتین کو تحفظ فراہم کر نے اور انکو ہر سطح پر آگے بڑھنے کے مواقع صرف اور صرف پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہی فراہم کئے تھے ۔