فہد ملک قتل کیس ، عدالت کیف ملزم راجہ ارشد کے وکلا کو پیش ہو کر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت،سماعت 22مارچ تک ملتوی

بدھ 8 مارچ 2017 21:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2017ء) فہد ملک قتل کیس میں عدالت نے ملزم راجہ ارشد کے وکلا کو پیش ہو کر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ، عدالت نے دلائل دینے کے لیے 22 مارچ تک کا دن مقرر کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فہد ملک قتل کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی ، دوران سماعت ایڈوکیٹ الیاس صدیقی اور زاہد حسین بخاری ایک بار پھر عدالت میں پیش نہ ہوئے جبکہ زاہد حسین بخاری کے جونئیر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ زاہد حسین بخاری سپریم کورٹ میں مصروف ہیں جبکہ بعد میں انھوں نے عمرے پر جانا ہے ، جہاں سے وہ20 مارچ کو واپس لوٹیں گے، عدالت 20 مارچ کے بعد جو بھی تاریخ دے گی زاہد حسین اس پر پیش ہونگے ۔

اس پر عدالت نے زاہد حسین بخاری کو 22 مارچ کو دلائل دینے کا حکم دے دیا ۔ واضح رہے کہ دہشتگردی کی دفعات حذف کرنے سے متعلق مقامی عدالت کے فیصلے کے خلاف مقتول بیرسٹر فہد ملک کے اہل خانہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ (عدنان یوسف)

متعلقہ عنوان :