کراچی،سندھ مدرسہ یونیورسٹی میں عورت فائونڈیشن اور یو ایس ایڈ کے تعاون سے خواتین کا عالمی دن کی تقریب کا انعقاد

خواتین کے مسائل سے متعلق -’’لعل و گہر -‘‘ ٹاک شو بھی دکھایا گیا

بدھ 8 مارچ 2017 21:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2017ء) سندھ مدرسہ یونیورسٹی کی جانب سے عورت فائونڈیشن اور یو ایس ایڈ کے تعاون سے خواتین کا عالمی دن منایا گیا۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی کے سر شاہنواز بھٹو آڈیٹوریم میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں خواتین کے مسائل سے متعلق -’’لعل و گہر -‘‘کے عنوان سے تیار کیا گیا ٹاک شو بھی دکھایا گیا۔

اس موقعے پر سندھ مدرسہ یونیورسٹی کی فیکلٹی اراکین، خواتین انتظامی افسران اور طالبہ کے مابین ایک مذاکرے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ جس میں ملازمت پیشہ خواتین، مزدور خواتین اور طالبات کے حقوق کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کئی گئی۔ مذاکرے میں شامل خواتین کا کہنا تھا کہ خواتین کو برابری کے مواقع دیے بغیر یہ معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ۔

(جاری ہے)

جبکہ بحث میں اس بات بھی روشنی ڈالی گئی کہ خواتین کو معاشی طور پر آگے آنا چاہیے اور اپنے حقوق کیلئے شعور اجاگر کرنا چاہیے۔

اس موقع پر سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب اور پروفیسرڈاکٹر آصف نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کے ساتھ ہر قدم پر امتیازی سلوک روا رکھا جارہا ہے۔ گھر میں بھی بیٹے کی حیثیت بیٹی سے بڑھ کر ہوتی ہے۔اور اسے زیادہ اہمیت دیکر اسکے تعلیمی ضروریات ، خوارک، صحت اور دیگر حوالے سے زیادہ خیال رکھا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کیلئے نوکری کرنے کے متعلق کوئی مثبت رائے عامہ نہیں ہے۔

اس کے ساتھ ہی جو خواتین نوکری کرتی ہیں ان کے ساتھ پروموشنس میں امتیازی سلوک روا رکھا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کا دور صنفی برابری کا دور ہے جس میں خواتین اور مرد مل کر ملک اور قوم کو ترقی دلا سکتے ہیں۔ہمارے ملک میں شہری علاقوں کی نسبت مضافاتی علاقوں کی خواتین زیادہ مسائل کا شکار ہیں۔جن کو ترجیحی بنیادوں پر ترقی دینے کی ضرورت ہے۔#

متعلقہ عنوان :