ایس ای سی پی کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مصنوعی تیزی کی سازش میں ملوث سٹاک بروکرز کے خلاف کارروائی کا اعلان

بدھ 8 مارچ 2017 20:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مارچ2017ء) سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی)کے چیئرمین ظفر حجازی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مصنوعی تیزی کی سازش میں ملوث اسٹاک بروکرز کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو چیئرمین ایس ای سی پی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسٹاک ایکسچینج میں مصنوعی تیزی لانے کی سازش میں ملوث اسٹاک بروکرز کو سزا دی جائے گی ‘ اسٹاک بروکرز کو 5 کروڑ روپے جرمانہ اور لائسنس منسوخی ک سزا ہو گی ۔ یہ کیس نیب کو بھی بھجوائے جائیں گے۔ …(رانا)