ڈپٹی کمشنر بٹگرام کا ڈی ایچ کیو ہسپتال سے غیر ضروری طور پر مریضوں کی منتقلی پر پابندی کاحکم

بدھ 8 مارچ 2017 20:11

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے ڈی ایچ کیو ہسپتال سے غیر ضروری طور پر مریضوں کی منتقلی پر پابندی عائد کردی ،ہسپتال میں اگر ٖڈاکٹرز اور سہولیات دستیاب ہونے کے باوجود مریضوں کو بہرونی اضلاع بھیجنے کا کیا مقصد ہی ڈی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ ڈاکٹرز کو پابند کریں کہ وہ مریضوں کوغیر ضروری طور پر بہرونی اضلاع بھیجنے سے اجتناب کریں اگر کسی مریض کو سہولیات کی عدم دستیابی کی بنا پر بھیجنا ضروری ہو تو متعلقہ ڈاکٹر باقاعدہ وجہ تحریری طور پر لکھے گا اور انہیں دفتری ریکارڈ کا حصہ بھی بنانا لازمی ہوگا بصورت دیگر ضلعی انتظامیہ سخت کاروائی عمل میں لانے پر مجبور ہوگی ان خیالات کا اظہار بدھ کے روز ڈپٹی کمشنر بٹگرام سردار اسد ہارون کے زیر صدارت ضلع بھر کے سرکاری محکماجات کی ماہانہ کاکردگی میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر مختلف سرکاری محکموں کے سربراہان نے گزشتہ ماہ کی کارکردگی پر مبنی ڈپٹی کمشنر کوتفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر سردار اسد ہارون نے میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر ادارے میں بہتری کی گنجائش موجود ہے تمام محکماجات اپنی کاکردگی میں مزید بہتری لائیں اور اپنی زمہ داری احسن طریقے سے سرانجام دیں ڈپٹی کمشنر سردار اسد ہارون کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کے حوالے سے کہناتھا کہ اگر ہسپتال میں طبی سہولیات اور ڈاکٹرز موجود ہو تو پھر مریضوں کو کس مقصدکی تکمیل کیلئے بہرونی اضلاع بھیجا جارہا ہے کسی معقول وجہ سے اگر کوئی ڈاکٹر مریض کو علاج کیلئے بہرونی اضلاع بھیجے گا تو وہ تحرری طور پر نوٹ لکھے گا اور اسکو دفتری ریکارڈ میں رکھنا بھی لازم ہوگا آئیندہ کسی بھی ڈاکٹر نے بغیر کسی وجہ کہ مریضوں کو بہرونی اضلاع بھیجنے کی کوشش کی تو انکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی انتظامیہ ڈاکٹرز کو پابند بنائیں