مری، حالیہ برفباری ،بارش اور ٹھنڈی ہوائوں نے سردی کی شدت میں پھر اضافہ کردیا

بدھ 8 مارچ 2017 20:11

مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2017ء) ملکہ کوہسار مری میں حالیہ برفباری ،بارش اور ٹھنڈی ہوائوں نے سردی کی شدت میں پھر اضافہ کردیا ہے سیاحوں اور مقامی لوگوں نے سردی سے بچنے کیلئے گرم کپڑوں ،کافی ،چائے ،سوپ اور ہیٹروں کا استعمال شروع کردیا ہے بدھ کے دن سرد ہوائوں اور بارش کے باعث درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوگئی ہے اور سردی نے ایک بار پھر اس حسین وادی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ملک بھر سے آئے ہوئے سیاح اس جنت بینظیر وادی کے دلکش مناظر ،یخ بستہ موسم اور دلکش کوہساروں سے خوب لطف اندوز ہوتے رہے اور ان ملکہ کوہسار میں گزارے ہوئے ان حسین لمحات کو اپنے کیمروں میں محفوظ کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :