خیبرایجنسی، طورخم بارڈر کے ذریعے دوسرے روز 11500 افغان باشندے افغانستان چلے گئے

افغانستان سے 350 پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی، دو دنوں میں 24000سے زائد افغان شہری افغانستان واپس گئے

بدھ 8 مارچ 2017 19:52

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مارچ2017ء) پاک افغان بارڈر طورخم پر دوسرے روز بھی افغان شہریوں کا جم غفیر رہا،علی الصبح ہی پاک افغان شاہراہ پرگاڑیوں کی لائنیں لگ گئی، دوسرے روز 11500 افغان باشندے پاسپورٹ کے ذریعے اپنے ملک افغانستان روانہ ہوگئے جبکہ افغانستان سے 350 پاکستانی شہری پاسپورٹ پر طورخم کے راستے پاکستان اگئے۔

گزشتہ دو روز کے دوران 24000سے زائد افغان شہری اپنے ملک افغانستان چلے گئے طورخم بارڈر پر زیادہ رش ہو نے کے باعث طورخم میں امیگریشن کے عملے میں اضافہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے دو روز دن کے لئے بارڈر کھو لنے کے اعلان کے بعد پاکستان میں پھنسے ہوئے افغان شہریوں کی ایک بڑی تعداد اپنے ملک افغانستان جا چکی ہے زرائع کے مطابق دو دنوں کے دوران پاک افغان بارڈر طورخم پر سے زائد افغان شہری قانونی دستاوازات کے زریعے بارڈر کراس کر کے اپنے ملک افغانستان جا چکے ہیں جن میں بڑی تعداد مریضوں ،بچوں اور عورتوں کی تھیںجبکہ دو دنوں کے دوران افغانستان سے پاکستان میں داخل ہو نے والے پاکستانیوں کی تعداد کم رہی،جبکہ پاکستانی ڈرائیور طبقہ تجارتی مال افغانستان لے کر گئے تھے پاسپورٹ اور ویزہ نہ رکھنے کے باعث بارڈر پر بیس دنوں سے پھنسے ہو ئے ہیں اورپاکستانی حکام کی جانب سے اصل قومی شناختی کارڈ رکھنے والے افراد کوپاکستان میں داخل ہو نے کی اجازت دیدی گئی،اور سینکڑوں پاکستانی شہری پاکستان میں داخل ہو گئیافغانستان سے پاکستان میں داخل ہو نے والے افغان شہریوں پر پابندی بدستور برقرار رہی اور سا تھ ہی افغان ٹرنزٹ ٹریڈکوئلے اور دیگر سی400 سے زائد مال بردار گاڑیاں کھڑے ہوگئی ہیں ،اور دوسرے تجارتی کاروان بھی مکمل طور پر معطل رہی جس کے باعث ٹرنسپوٹرز اور تجارتی حلقے اب تک کروڑوں کا نقصان برداشت کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

طورخم بارڈر کھولنے کے دوسرے روز سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جس کے لئے ایف سی اور خاصہ دار فورس کے جوانوں کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی تاکہ کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہ اسکے۔

متعلقہ عنوان :