اباسین پشتو اکیڈمی ہزارہ کے زیراہتمام موسم بہار کے عنوان پر مشاعرہ

بدھ 8 مارچ 2017 19:51

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2017ء) اباسین پشتو اکیڈمی ہزارہ کے زیراہتمام موسم بہار کے عنوان پر مشاعرے کا اہتمام کیا گیا۔ مشاعرہ میں مقامی شعراء سمیت بیرونی اضلاع سے آئے ہوئے ادیبوں نے بھی شرکت کی۔ شرکاء محفل نے باہر سے آنے والے شاعروں اور ادیبوں کو بھرپور داد دی۔

(جاری ہے)

اباسین پشتو اکیڈمی کے چیئرمین محمد علی اخپل واک، زرین پریشان، قمر صحرائی، مختیار احمد شاہین، جاوید اقبال اولسیار اور دیگر شعراء نے پشتو زبان کے فروغ کیلئے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی اباسین پشتو اکیڈمی کے پلیٹ فارم سے مشاعرے، ادبی محفلیںاور تقریبات کا اہتمام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :