الائی کے دور افتادہ علاقہ بط خانہ میں غریب شخص کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی

بدھ 8 مارچ 2017 19:51

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2017ء) الائی کے دور افتادہ علاقہ بط خانہ میں ایک غریب شخص کے گھر میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، قیمتی گھریلوں سامان سمیت نئی نولی دلہن کے طلائی زیور بھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے، غریب شخص نے حکومت سے امداد فراہمی کی اپیل کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل الائی کے دور افتادہ علاقہ بط خانہ گائوں کے رہائشی غریب شخص زرین تاج ولد کابل کے گھر میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ لگ گئی، بجلی سے لگے آگ کے شعلے اس قدر زیادہ تھے کہ اس پر قابو پانا کسی کے بس میں نہیں تھا، دیکھتے ہی دیکھتے گھر کا قیمتی سامان، نئی نولی دلہن کے طلائی زیورات اور فرنیچر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے۔

فائر بریگیڈ گاڑی کو طلب کیا گیا لیکن سڑک کی خستہ حالی کے باعث فائر بریگیڈ نہیں پہنچ سکی۔ متاثرہ شخص نے حکومتی اداروں سے مالی امداد فراہمی کی اپیل کر دی۔

متعلقہ عنوان :