گومل یونیورسٹی میں باچا خان سالانہ ٹیلنٹ ایوارڈ شو کا انعقاد ، 240 طلباء اور طالبات میں ایوارڈ تقسیم

بدھ 8 مارچ 2017 19:42

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مارچ2017ء) گومل یونیورسٹی میں باچا خان سالانہ ٹیلنٹ ایوارڈ شو کا انعقاد کیا گیا جس میں 240کے قریب نمایاں پوزیشن لینے والے طلباء اور طالبات میں ایوارڈ تقسیم کئے گئے ۔ٹیلنٹ ایوارڈ شو کے مہمان خصوصی عوامی نیشنل پارٹی جنوبی وزیرستان کے متوقع امیدوار ملک جہانگیر خان کے علاوہ پرو وائس چانسلر ڈاکٹر بختیار خٹک ،ملک حاجی محمد ،پی ایس ایف مرکزی صدر تو حید یوسف زئی ۔

جنرل کیمپس کے صدر شریف الہ وزیر ، تیمور ، پی ایس ایف جنوبی وزیرستا ن کے صدر جگنو وزیرستا نی ، سٹی کیمپس کے صدر حسن خان محسود ، فہد بیٹنی ،تو حید یوسفز ئی اور تو قیر کے علاوہ کثیر تعداد میں طلباء اور طالبات نے شر کت کی ۔اس موقع پر پروگرام کے مہمان خصوصی ملک جہانگیر خان اور دیگر مہمانوں نے باچاخان کے فلسفہ اور سیاست پر روشنی ڈا لتے ہوئے کہا کہ ایک سو سال قبل باچا خان نے پہلی پار خیبر پختون خواہ میں سکول کی بنیاد ڈا لی تھی اور جس وقت باچاخان نے سکول کا بنیاد رکھا تھا اس وقت باچا خان کو اسلام اور مسلمانوں کا دشمن قرار دیا تھا مگر آج ایک سو سال گزر نے کے بعد پاکستان کا ہر بچہ اور انکے والدین کی یہ خواہش ہے کہ ان کے بچے تعلیم حاصل کر کے ملک اور قوم کا نام روشن کرے اور تعلیم دنیا کی ضرورت بن چکی ہے جن ممالک نے تعلیم پر تو جہ دی وہ ممالک آج دنیاء کے تمام ممالک کی سر برا ہی کرتے ہیں اور دنیاء پر تعلیم ہی کی وجہ سے حکمرا نی کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ملک اصل تبدیلی باچا خان کی نظر یہ کی پیروری کرنے میں ہے انقلاب اور تبدیلی ہی باچا خان کے نقشہ قدم پر چلنے میں ہی ممکن ہیں ۔

(جاری ہے)

پروگرام کے دوران طلباء نے مختلف قسم کے ملی نغموں کیساتھ خا کہ بھی پیش کئے ۔اور مہمان خصوصی کی جانب سے مختلف ڈیپار ٹمنٹ کے طلباء اور طالبات میں ایوارڈ تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :