فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے پانچ خطرناک دہشتگردوں کو کوہاٹ جیل میں پھانسی دیدی گئی

پھانسی پانے والے دہشتگرد قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور مسلح افواج پر حملوں میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر

بدھ 8 مارچ 2017 19:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2017ء) فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے پانچ خطرناک دہشتگردوں کو کوہاٹ جیل میں پھانسی دیدی گئی، پھانسی پانے والے دہشتگرد قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور مسلح افواج پر حملوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ پانچ خطرناک دہشتگردوں کو کوہاٹ جیل میں بدھ کو پھانسی دیدی گئی ۔

پھانسی پانے والے دہشتگردوں میں شوکت علی ولد عبد الجبار ، امداد اللہ ولد عبد الواجد ،صابر شاہ ولد سید احمد شاہ، خاندان ولد دوست محمد خان اور انور علی ولد فضل غنی شامل ہیں۔ دہشتگرد شوکت علی ولد عبد الجبار کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا فعال رکن تھا وہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے اور مسلح افواج پر حملے میں ملوث تھا جس میں فوجیوں کی جانیں ضائع ہوئیں اور زخمی بھی ہوئے ۔

(جاری ہے)

مذکورہ دہشتگرد نے مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا ۔اس کیخلاف پانچ الزامات کے تحت مقدمہ چلایا گیا اور اسے موت کی سزا سنائی گئی ۔ دہشتگرد امداد اللہ ولد عبد الواجد بھی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا فعال رکن تھا وہ ضلع بونیر کے ایک تعلیمی ادارے کو تباہ کرنے اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے پر ملوث تھا جس کے نتیجہ میں فوجیوں کی جانیں ضائع ہوئیں اور زخمی بھی ہوئے ۔

اس نے مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا اس کیخلاف پانچ الزامات کے تحت مقدمہ چلایا گیا اور موت کی سزا سنائی گئی ۔ دہشتگرد صابر شاہ ولد سید احمد شاہ بھی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا فعال رکن تھا وہ مسلح افواج پر حملوں میں ملوث تھا جس کے نتیجہ میں فوجیوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔ اس نے مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا اس کیخلاف تین الزامات کے تحت مقدمہ چلایا گیا اور موت کی سزا سنائی گئی۔

دہشتگرد خاندان ولد دوست محمد خان بھی کالعدم تحریک طالبان کا رکن اور مسلح افواج پر حملے میں ملوث تھا جس کے نتیجے میں فوجیوں کی جانیں ضائع ہوئیں اور زخمی ہوئے ۔ اس نے میجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا اس کیخلاف تین الزامات کے تحت مقدمہ چلایا گیا اور موت کی سزا سنائی گئی۔ دہشتگرد انور علی ولد فضل غنی بھی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا فعال رکن اور مسلح افواج پر حملوں میں ملوث تھا جس کے نتیجہ میں فوجیوں کی جانیں ضائع ہوئی اس نے میجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا اس کیخلاف تین الزامات کے تحت مقدمہ چلایا گیا اور موت کی سزا سنائی گئی۔