چغرزئی ،شاتو ت گلونوبوڑئی میں درجنوں خاندانوں نے جماعت اسلامی سے مستعفی ہوکر اے این پی میں شمولیت اختیار کرلی

بدھ 8 مارچ 2017 19:20

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مارچ2017ء) چغرزئی کے علاقہ شاتو ت گلونوبوڑئی میں درجنوں خاندانوں نے جماعت اسلامی سے مستعفی ہوکر اے این پی میں شمولیت اختیار کرلی ،فاٹا کو صوبہ میں ضم ہونے کا اعلان خوش آئند ہے لیکن پانچ سال میعاد سے شکوک جنم لے رہے ہیں ،مردم شماری کو صاف و شفاف طریقہ سے کرنے کیلئے غیر متنازعہ ٹیم کا تعین کیاجائے ،پنجاب میں پختونوں کی پکڑ دھکڑ اور گھروں پر چھاپے مارنا قابل مذمت ہے ،پنجاب حکومت نے اپنا طرز عمل ترک نہیں کیا تو راست اقدا م اٹھانے پر مجبور ہوں گے ،اپے دور اقتدار میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے تھے ،موجودہ حکومت نے پختونوں کی فلاح کیلئے کوئی قابل ذکر کام نہیں کیا ،تبدیلی کے تمام وعدے جھوٹ ثابت ہوئے ہیں ۔

ان خیالات کااظہار قیصرولی خان کا اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چغرزئی کے علاقہ شاہ توت گلونو بوڑئی میں شریف زادہ ،نویش گل ،سید نواب ،حمدالی ،حسین زادہ ،گل آفسر ،شمیم زادہ ،شفیق اللہ اور دیگر درجنوں افراد نے اپنے خاندانوں سمیت جماعت اسلامی سے مستعفی ہوکر اے این پی میں شمولیت اختیارکرلی ،اس موقع پر شمولیتی تقریب سے سابق ممبر صوبائی اسمبلی قیصر ولی خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی واحد پارٹی ہے جو پختون قوم کی صحیح معنوں میں خدمت کررہی ہے جس سے متاثر ہوکرآئے روز دیگر سیاسی پارٹیوں کے کارکنا اے این پی میں شمولیت کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ پنجاب میں پختونوں کے ساتھ نارواسلوک بند کیاجائے ،ورنہ احتجاج پر مجبور ہوں گے انہوں نے کہاکہ عوام کی امیدیں اے این پی کے قیادت سے وابستہ ہے ،آئندہ الیکشن میں سرخ جھنڈے کے تلے کامیابی حاصل کریں گے اور صوبہ میں روکے گئے ترقیاتی سکیموں کو دوبارہ چالو کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :