جماعة الدعوة کا احیائے نظریہ پاکستان مہم چلانے کا اعلان

ماہ مارچ میں مختلف علاقوں کی سطح پر پروگرامات ،سیمینارز، کانفرنسز اور ریلیاں منعقد ہونگی 17مارچ کووفاقی دارالحکومت کی مساجدمیں علماء کرام نظریہ پاکستان اور بیرونی سازشوںکو خطبات جمعہ کا موضوع بنائیں گے 23 مارچ کونظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے کے عنوان سے بڑا پروگرام ہو گا جس میں سیاسی، مذہبی، سماجی و کشمیری تنظیموں کی قیادت شریک ہو گی، اجلاس میں فیصلے

بدھ 8 مارچ 2017 20:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2017ء) جماعة الدعوة نے نوجوان نسل کو فکری انتشار سے بچانے اور اسلامی تشخص کی حفاظت کیلئے احیائے نظریہ پاکستان مہم چلانے کا اعلان کر دیا ہے مہم کے تحت ماہ مارچ میں مختلف علاقوں کی سطح پر پروگرامات کے علاوہ سیمینارز، کانفرنسز اور ریلیاں بھی منعقد کی جائیں گی 17مارچ کووفاقی دارالحکومت کی مساجدمیں علماء کرام نظریہ پاکستان اور بیرونی سازشوںکو خطبات جمعہ کا موضوع بنائیں گے، 23 مارچ کونظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے کے عنوان سے بڑا پروگرام ہو گا جس میں سیاسی، مذہبی، سماجی و کشمیری تنظیموں کی قیادت شریک ہو گی۔

اس امر کا اعلان مسئول جماعة الدعوة اسلام آباد شفیق الرحمن نے جامع مسجد قباء آئی ایٹ مرکز میں ذمہ داران کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔

(جاری ہے)

شفیق الرحمن نے کہا کہپاکستان کا مطلب کیا‘ لاالہ الااللہ کا نعرہ نوجوان نسل کے ذہنوں سے نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، بیرونی قوتوں کی پوری کوشش ہے کہ پاکستانی قوم کو فکری انتشارکا شکار کر دیا جائے اور ان کے اسلامی تشخص کو تبدیل کر دیا جائے۔

دشمنان اسلام کی خوفناک سازشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے احیائے نظریہ پاکستان مہم چلانے کافیصلہ کیا ہے تاکہ لوگوں کو قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد سے آگاہ کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ اسلام دشمن قوتیں پاکستان کو اپنے لئے سب سے بڑا خطرہ سمجھتی ہیں۔ منظم سازشوں و منصوبہ بندی کے تحت یہاں بم دھماکے اور قتل و غارت گری کو پروان چڑھایا جارہا ہے۔

بیرونی سازشیں ناکام بنانے کیلئے ملک میں اتحادویکجہتی کا ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارت نے پاکستان کے وجود کو کبھی دل سے تسلیم نہیں کیا۔ معاشی مسائل کی اہمیت اپنی جگہ لیکن ہمیں ان سازشوں سے بھی کسی صورت بے خبر نہیں رہناچاہیے۔ اللہ کے دشمن ملکوں و معاشروںپر مسلط ہیں اورمنظم منصوبہ بندی کے تحت مسلمانوں کو آپس میں لڑایا جارہا ہے۔

جماعةالدعوة کلمہ طیبہ کی بنیاد پرسب کو متحد کرنے کی کوششیں کر رہی ہے اسلام وملک دشمن عناصر کی خوفناک سازشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم پورے ملک کے کونے کونے میں لوگوں کو قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد سے آگاہ کر رہے ہیںانہوں نے کہاکہ وفاقی دارالحکومت کے ہر سیکٹر میں نظریہ پاکستان پر تیار کردہ خصوصی ڈاکومینٹری بھی وسیع پیمانے پر بڑی اسکرینوں کے ذریعے دکھانے کا اہتمام کیا جائے گا۔ اساتذہ، طلبہ، خواتین و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے علیحدہ پروگرامات ترتیب دیے جائیں گے۔۔۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :