لاہور،گو نواز گو کا نعرہ پانامہ چوروں کے نجات تک انکا پیچھا نہیں چھوڑے گا،رانا عبد السمیع

بدھ 8 مارچ 2017 20:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکز ی رہنما رانا عبدالسمیع نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ عمرا ن خان پر تنقید کرنے سے پہلے سرکاری لیگ کے تنخواہ دار درباری اپنے گریبان میں جھانکیں، سیاسی بونو ں کی ٹیم سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے عمران خان کے خلاف مسلسل جھوٹا پروپیگنڈا کر رہی ہے ، عمران خان نے نواز شریف اور انکے درباریوں کی اصلیت قوم کے سامنے عیا ں کر دی ہے اس لیے دربار ی اور مداری چلا رہے ہیں، پانامہ ڈاکے کا فیصلہ آنے کے بعد (ن)لیگیوں کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی،پانامہ چو ر حکمرانوں کے گرد گھیرا تنگ ہوچکا ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کا قوم بے صبر ی سے انتظار کر رہی ہیں، پاکستان کی سیاسی تاریخ کے اندر پہلی دفعہ بڑے مگر مچھ کا احتساب ہورہا ہے، قوم سے جھوٹ بولنے اور لوٹنے والوں کا انجام قریب آ پہنچا ہے، گو نواز گو کا نعرہ پانامہ چوروں کے نجات تک انکا پیچھا نہیں چھوڑے گا،رانا ثناء اللہ (ن)لیگ کے پھٹیچر ٹیم کے آخری پھٹیچر درباری ہے، قوم انکے فضول بیانات پر توجہ نہیں دیتی۔