گردشی قرضے فروری میں 393 ارب روپے تک تھے اس میں سے 30 ارب روپے آنے والے ہفتے میں ادا کردیئے جائیں گے‘ خیبر پختونخوا کو بجلی کے خالص منافع پر 39 ارب روپے کے بقایا جات ادا کئے ہیں‘ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کا ایوان بالا میں جواب
بدھ 8 مارچ 2017 20:23
(جاری ہے)
نعمان وزیر خٹک نے کہا کہ سرکلر ڈیٹ پھر اتنا ہی ہوگیا ہے جتنا پہلے دیا تھا۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی گارنٹیاں طلب نہیں ہوئیں۔
سرکلر ڈیٹ میں اضافہ کی بات درست ہے۔ لائن لاسز اور بجلی چوری پر ہمیں سرکلر ڈیٹ ورلڈ بنک کے ساتھ ارینجمنٹ کے بعد 350 ارب روپے پر کیپ ہے۔ فروری کے آخر پر یہ 393 ارب روپے تھا۔ انہوں نے بتایا کہ آئی پی پیز کو ہمیں نوٹس دینا ہوتا ہے۔ نوٹس قانونی کارروائی کے لئے ہوتا ہے۔ اخبار کے ذریعے جو نوٹس بھجوایا گیا یہ گمراہ کن ہے۔ وہ انفرادی طور پر نوٹس بھجوا سکتی ہیں۔ آنے والے ہفتہ میں تیس ارب روپے کی ادائیگی کردیں گے۔ سرکلر ڈیٹ کم سطح پر آجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کے پی کے کو 14,15 سال سے نہ ملنے والا حق ہم نے انہیں دیا ہے۔ ہم نے یہ پیسے صارفین سے لینے ہیں اہم نہیں لئے۔ کے پی کے کو بجلی کے خالص منافع کی مد میں 39 ارب روپے کی ادائیگی کی ہے۔ ایک بار جب صارفین سے یہ ریکوری ہوگی تو سرکلر ڈیٹ اپنی حد میں آجائے گا۔ نیپرا آئی پی پیز کی ریگولیٹری نہیں کرتی۔ ہمارے تمام جینکوز کی ریگولیٹری کرتی ہے۔ آڈٹ بھی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس معاملہ پر یا پانی و بجلی کے کسی اور موضوع پر بھی بحث کرانا چاہیں تو ہم تیار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ 4 سے 5 سال میں ہمارا انحصار پن بجلی پر ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.