اوباما نے بدنام زمانہ جیل گوانتا نامو بے میں قید درجنوں انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو رہا کیا ،ْ ٹرمپ کا الزام

بدھ 8 مارچ 2017 20:12

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر براک اوباما پر نیا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے بدنام زمانہ جیل گوانتا نامو بے میں قید درجنوں انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو رہا کیا۔گزشتہ روز اپنی ایک ٹویٹ میں ڈونالڈ ٹرمپ نے سابق صدر براک اوباما پر الزام لگایا تھا کہ اٴْنہوں نے گوانتانامو بے جیل سے مبینہ خطرناک قیدی رہا کیے تھے جو پھر سے میدانِ جنگ میں اٴْتر گئے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس آفس نے اپنی مذکورہ رپورٹ میں منگل کے روز ہی تصحیح کرتے ہوئے کہا تھا کہ براک اوباما کے دورِ صدارت میں جِن 182 قیدیوں کو رہا کیا گیا ان میں سے صرف 8 (یعنی 4.4 فیصد) دوبارہ دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہوئے ،ْ مزید 13 قیدیوں (7.1 فیصد) کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ دہشت گرد گروپوں کے ساتھ مل گئے ہیں تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔تصحیح شدہ رپورٹ میں اس ادارے نے بتایا کہ گوانتانامو بے جیل سے اب تک مجموعی طور پر 714 قیدی رہا کئے گئے جن میں سے 121 دوبارہ دہشت گردی میں بالواسطہ طور پر ملوث ہوئے ،ْ آزاد کیے گئے مزید 87 قیدی پھر سے دہشت گردی کی کارروائیوں میں شریک ہوگئے۔ ان میں سے 532 قیدیوں کو صدر جارج ڈبلیو بش کی انتظامیہ نے رہا کیا تھا۔