فوجی عدالتوں کے بار بار آنے سے سویلین نظام کمزور ہوجائیگا ،مولا بخش چانڈیو

عمران خان صرف خبروں میں رہنا چاہتے ہیں ، وہ خود کو نوجوان سمجھتے ہیں لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے،مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی پی

بدھ 8 مارچ 2017 17:12

جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2017ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی اطلاعات سیکریٹری مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ اگر دہشتگرد باہر سے آرہے ہیں تو یہ ذمہ داری وزیر داخلہ کی ہے اگر دہشتگرد مقامی ہے تو یہ صوبائی معاملہ ہے ۔ وزیر داخلہ صوبائی حکومت پہ الزام تراشی بند کریں ۔

(جاری ہے)

سندھ یونیورسٹی جامشورو میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ ریلی میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیونے کہا کہ فوجی عدالتیں اگر بار بار آتی رہیں تو سویلین نظام کمزور ہو جائے گا ، اگر انصاف کا تقاضہ ہے کہ ملٹری کورٹ آئے تو وہ انصاف کے تقاضے بھی پورے کریں ۔

انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ عمران خان ہمیشہ تذکروں میں رہنا چاہتے ہیں وہ خود کو نوجوان سمجھتے ہیں ایسا نہیں ہے ۔ مہمانوں اور قوم کے لیے یہ اچھے جملے نہیں تھے ، خواتین کے اختیارات کو سمجھتے ہیں ، مجھے سمیت ہماری پارٹی خواتین کے کردار کو سراہتی ہے ۔ پاکستان میں پہلے ہی اردو قومی زبان ہے اور سندھ میں دوسری بڑی زبان ہے ۔