اوگرا کے زیر اہتمام کنسلٹنٹس کی جانب سے یو ایف جی سے متعلق مرتب کی گئی سٹڈی بارے اجلاس

بدھ 8 مارچ 2017 16:59

اوگرا کے زیر اہتمام کنسلٹنٹس کی جانب سے یو ایف جی سے متعلق مرتب کی گئی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2017ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے زیر اہتمام صف اول کے کنسلٹنٹس کی جانب سے یو ایف جی سے متعلق مرتب کی گئی سٹڈی کے دوسرے مسودہ بارے جاری مشاورتی سیشنز کا تیسرا اجلاس بدھ کو اسلام آباد میں ہوا۔

(جاری ہے)

اوگرا کی چیئرپرسن عظمیٰ عادل نے کہا کہ متعلقہ شراکت داروں کے آگاہی سیشنز کا مقصد اس مسودہ کے بارے میں آراء حاصل کرنا ہے جو سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کیلئے یو ایف جی اہداف کے تعین کے سلسلہ میں دوسرے مسودہ سے متعلق ہیں۔

اس موقع پر ممبر فنانس نور الحق، سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر عمران غزنوی، سی این جی ایسوسی ایشن کے صدر غیاث عبدالله پراچہ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :