جدہ، پولیس نے داعش کے عسکریت پسند کو گولی مار کر ہلاک ، دوسرے کو گرفتار کر لیا

بدھ 8 مارچ 2017 16:26

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2017ء) ریاض پولیس نے الریان میں واقع اپارٹمنٹ پر چھاپہ مار کر داعش کے حامیوں کو گرفتار کر لیا ۔چھاپے کے دوران مزاحمت کرنے پر ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرمنصورالترکی کے مطابق شکایت پر پولیس نے الریان میں واقع اپارٹمنٹ پر چھاپہ مارا جہاں پر مبینہ طور پر داعش کے حامی رہائش پذیر تھے ۔ پولیس کو دیکھتے ہی ایک شخص نے پولیس پر بندو ق تان لی ۔ جس پر پولیس کو فائرنگ کرنا پڑی جس سے پولیس پر بندوق تاننے والا شخص ہلاک ہو گیا جبکہ پولیس نے اس کے دوسرے ساتھی کو گرفتار کر لیا ہے ۔