گزشتہ سال جون کے بعد پہلی بار چینی زرمبادلہ کے زخائر3 ٹریلین 5 ارب 12 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گیا

بدھ 8 مارچ 2017 16:12

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مارچ2017ء) چینی زرمبادلہ جنوری میں کمی کے بعدفروری میں دوبارہ 3 ٹریلین 5 ارب 12 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گیا ، گزشتہ سال جون کے بعد چینی زرمبادلہ کے ذخائر میں پہلی بار اضافہ ہوا ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی عوامی بینک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار سے ظاہر ہوا ہے کہ رواں سال فروری میں چین کے زرمبادلے کا ذخیرہ تین ٹریلین پانچ ارب بارہ کروڑ امریکی ڈالرز تک جاپہنچاہے ۔

(جاری ہے)

جو جنوری میں تین ٹریلین امریکی ڈالرز کی حدمیں کمی کے بعد فروری میں دو بارہ تین ٹریلین امریکی ڈالرز پر واپس آگیا ہے۔گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں یہ دو ہزار سولہ کے جون سے اب تک چینی زرمبادلہ کے ذخیرے میں پہلی بار اضافہ ہے۔زر مبادلہ کے قومی بیورو کا کہنا ہے کہ مستقبل میں چین کی معیشت کے اضافے کی قوت کو مسلسل مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ، سرحد پار سرماے کے آوٹ فلو کے دباو میں نرمی آئے گی۔ لیکن عالمی مالیاتی مارکیٹ میں غیر یقینی بدستور موجود ہے۔زرمبادلہ کے پیمانے کی تبدیلیوں کو آہستہ آہستہ مستحکم رکھنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :