لسانیت کی بات کرنے والوں سے بڑا دشمن کوئی نہیں،مصطفی کمال

مردم شماری کو سیاست کی نذر نہ ہونے دیا جائے‘ مہاجروں کے ساتھ گھنائونا کھیل کھیلا جارہا ہے‘ مہاجروں کا فائدہ پاکستان کے ساتھ جڑنے میں ہے‘ ایم کیو ایم کے بارہ ایم این ایز اور ایم پی ایز پی ایس پی میں آنے کے لئے تیار ہیں‘ ہماری پارٹی میں ہر آنے والے پر انگلی اٹھائی جارہی ہے‘ ہم پر اسٹیبلشمنٹ کا الزام لگایا جارہا ہے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کی کراچی میں پریس کانفرنس

بدھ 8 مارچ 2017 15:40

لسانیت کی بات کرنے والوں سے بڑا دشمن کوئی نہیں،مصطفی کمال
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مارچ2017ء) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ لسانیت کی بات کرنے والوں سے بڑا دشمن کوئی نہیں‘ مردم شماری کو سیاست کی نذر نہ ہونے دیا جائے‘ مہاجروں کے ساتھ گھنائونا کھیل کھیلا جارہا ہے‘ مہاجروں کا فائدہ پاکستان کے ساتھ جڑنے میں ہے‘ ایم کیو ایم کے بارہ ایم این ایز اور ایم پی ایز پی ایس پی میں آنے کے لئے تیار ہیں‘ ہماری پارٹی میں ہر آنے والے پر انگلی اٹھائی جارہی ہے‘ ہم پر اسٹیبلشمنٹ کا الزام لگایا جارہا ہے۔

بدھ کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ فاروق ستار نے ایم پی ایز ایم این ایز کو ہمارے پاس آنے روک رکھا ہے ایم کیو ایم کے بارہ ایم این ایز اور ایم پی ایز پی ایس پی میں آنے کے لئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لسانیت کی بات کرنے والوں سے بڑا دشمن کوئی نہیں۔ مردم شماری کو سیاست کی نذر نہ ہونے دیا جائے۔ ہماری پارتی میں ہر آنے والے پر انگلی اٹھائی جارہی ہے۔

کراچی میں بارہ ہزار سے زیادہ کارکنان ہیں۔ مصطفی کمال نے کہا کہ الزام لگایا گیا وسیم آفتاب نے جیل میں ایم کیو ایم کے کارکن پر دبائو ڈالا ہمیں جیل میں قید ایک آدمی کی بھی ضرورت نہیں۔ وسیم آفتاب جیل نہیں گئے۔ کتنے تسلسل کے ساتھ جھوٹ بولا جارہا ہے۔ ہم پر اسٹیبلشمنٹ کا الزام لگایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہر شہری میں آبادی بڑھ رہی ہے۔ بڑے بیانات دینے والوں کو آج مہاجروں کا درد یاد آگیا ہے مہاجروں کا فائدہ پاکستان کے ساتھ جڑنے میں ہے۔ مہاجروں کے ساتھ گھنائونا کھیل کھیلا جارہا ہے۔