رائے ونڈ کی رہائشی آنٹی وین ،دور حاضر کی خواتین کے لیےایک مثال

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 8 مارچ 2017 15:22

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 مارچ 2017ء) : دور حاضر کی خواتین کے لیے ''آنٹی وین'' ایک زندہ مثال ہیں ۔ آنٹی وین نے یہ ثابت کیا کہ حالات کچھ بھی ہوں، اپنے حالات سے گھبرا کر اور معاشرے سے ڈر کر جینے میں کچھ نہیں رکھا۔ شازیہ اشفاق نامی خاتون نے بتایا کہ میں نے وین چلانے کا یہ سلسلہ آج سے بارہ سال قبل اس وقت شروع کیا جب میرے میاں نے مجھے طلاق دے دی اور میرے پاس ایک پیسہ بھی نہیں چھوڑا۔

تب ہی میرے ہمسایوں میں میری ڈھارس بندھائی اور مجھے یقین دلایا کہ ہم آپ کے پہلے کسٹمرز ہوں گے۔

(جاری ہے)

شازیہ نے بتایا کہ والدین اپنے بچوں کے حوالے سے مجھ پر پورا اعتماد کرتے ہیں۔ شازیہ کے دو بچے ہیں جن کا کہنا ہے کہ ہماری والدہ نے ہمیں کسی کا محتاج نہیں بنایا نہ ہی کسی سے مدد طلب کی۔ وہ اپنا کام کر کے ہماری ضروریات زندگی کو پورا کرتی ہیں ، اور لوگ بھی ان کی عزت اور احترام کرتے ہیں جس پر ہمیں فخر ہے۔

یاد رہے کہ آج دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ۔ جہاں دنیا بھر کی معروف خواتین کو بطور مثال پیش کیاجا رہا ہے وہیں ہمیں اس بات کا بھی ادراک ہونا چاہئیے کہ کچھ خواتین شازیہ اشفاق جیسی بھی ہیں جو سفید پوشی میں رہ کر حالات سے گھبراتی نہیں ہیں بلکہ حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :