Live Updates

․عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق درخواستوں کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے 5اپریل تک ملتوی

13 میں حکومت نے الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالا تھا ،ْ الیکشن کمیشن اپنا رویہ درست کرے ،ْ نعیم الحق کی میڈیا سے گفتگو آئندہ الیکشن میں دھاندلی نہیں ہونے دیں گے اور الیکشن کمیشن میں ہمارے خلاف فیصلہ آیا تو سپریم کورٹ جائیں گے الیکشن کمیشن عمران خان کی توہین آمیز پریس کانفرنس کا نوٹس لے ،ْ شرجیل عدنان شیخ کی گفتگو

بدھ 8 مارچ 2017 15:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق درخواستوں کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے 5اپریل تک ملتوی کردی گئی۔بدھ کو چیف الیکشن کمشنرسرداررضا کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث الیکشن کمیشن کے 3رکنی بینچ نے عمران خان اورجہانگیرترین کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

نوازلیگ کے وکیل اکرم شیخ نے بھی سماعت اپریل کے پہلے ہفتے تک ملتوی کرنے کی استدعا کی جس پرالیکشن کمیشن نے بغیر کسی کارروائی کے سماعت 5اپریل تک ملتوی کردی۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنا رویہ درست کرے تاکہ آئندہ دھاندلی نہ ہوسکے ،ْ2013 میں حکومت نے الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالا تھا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آئندہ الیکشن میں دھاندلی نہیں ہونے دیں گے اور الیکشن کمیشن میں ہمارے خلاف فیصلہ آیا تو سپریم کورٹ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو ڈر ہے کہ وزیراعظم سپریم کورٹ سے نااہل ہوجائیں گے۔مسلم لیگ (ن )کے رہنما معاون خصوصی وزیراعظم شرجیل عدنان شیخ نے کہا کہ تحریک انصاف کے قائدین نے قومی اداروں کی توہین میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی، الیکشن کمیشن عمران خان کی توہین آمیز پریس کانفرنس کا نوٹس لے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے میئرراولپنڈی سردار نسیم کی نا اہلی کیلئے دائر ایک الگ درخواست کی سماعت بھی 27مارچ تک ملتوی کر دی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات