بدین میں سورج مکھی، سرسوں کے زیر کاشت رقبے میں کمی

جعلی اور غیر معیاری بیج ، فصل کی کاشت پر بھاری اخراجات، پیداواری اوسط اور قیمت خرید میں کمی کے باعث کاشت میں کمی کی گئی ہے، آبادگار

بدھ 8 مارچ 2017 15:19

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2017ء)ضلع بدین میں سورج مکھی اور سرسوں کے زیر کاشت رقبیمیں حیرت انگیز کمی واقع ہوئی ہے جبکہ پیداواری اوسط بھی تشویشناک حد تک گھٹ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

سورج مکھی اور سرسوں کی فصل کو ضلع بدین کی خوبصورتی کی علامت کہا جاتا ہے مگر وقت کے ساتھ اس ماحول دوست فصل کے زیر کاشت رقبے میں 80فیصد تک کمی ہوگئی ہے۔آباد گاروں کے مطابق جعلی اور غیر معیاری بیج ، فصل کی کاشت پر بھاری اخراجات، پیداواری اوسط اور قیمت خرید میں کمی وہ وجوہات ہیں جس سے یہ فصلیں تباہی کا شکار ہیں۔کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ مختلف عوامل کے باعث اب علاقے میں سورج مکھی کے زیر کاشت رقبے میں واضح کمی آتی جارہی ہیجس کے سبب خوبصورتی کی پہچان بھی معدوم ہورہی ہے ۔