لیسکو کی زیر نگرانی 132 کلو واٹ کی زیر زمین ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا منصوبہ ایک جنوبی کورین کمپنی کو دیدیا گیا

0 ارب روپے مالیت کے منصوبے کیلئے میپنگ، سروے اور روٹ پلان کی تشکیل کیلئے کمپنی کو کام کی اجازت بھی دی جا چکی ہے چاہ میران گرڈ اسٹیشن پر لیسکو نے اپنے وسائل سے 40میگاواٹ ایمپیئر کا ٹرانسفارمر نصب کیا ہے ،ایک نیا گیس انسولیٹڈ گرڈ اسٹیشن بھی 15روز میں فعال ہوجائے گا‘ سی ای او لیسکو واجد علی کاظمی کی گفتگو

بدھ 8 مارچ 2017 14:28

لیسکو کی زیر نگرانی 132 کلو واٹ کی زیر زمین ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2017ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو )کی زیر نگرانی 132 کلو واٹ کی زیر زمین ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا منصوبہ ایک جنوبی کورین کمپنی کو دے دیا گیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میپنگ، سروے اور روٹ پلان کی تشکیل کے لیے لیسکو مذکورہ کمپنی کو کام کی اجازت جاری کرچکا ہے۔لیسکو کے سینئر حکام کے مطابق 800 ارب روپے مالیت کا یہ منصوبہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں شروع کیا جانے والا اپنی نوعیت کا دوسرا منصوبہ ہے جسے ایشیائی ترقیاتی بینک کی مالی حمایت حاصل ہے۔

لیسکو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سید واجد علی کاظمی نے بتایا کہ متعدد گرڈ اسٹیشنز کو بغیر کسی پریشانی کے فعال رکھنے کے لیے یہ ایک بہت اہم منصوبہ ہے، یہ منصوبہ سنی ویو، میکلوڈ روڈ اور 132کلو واٹ کے سسٹم میں کام کرنے والے دیگر گرڈ اسٹیشنز میں خرابی کی صورت میں توانائی کا متبادل ذریعہ بن جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس منصوبے کے تحت بچھائی جانے والی 6کلومیٹر طویل زیر زمین ٹرانسمیشن لائن لاہور کے علاقے سنی ویو سے شروع ہوکر میکلوڈ روڈ سے گزرتی ہوئے قرطبہ چوک تک جائے گی۔

سی ای او لیسکو کو مزید کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل سے ایک روز قبل موجودہ ٹرانسمیشن لائن میں آنے والی خرابی نے لیسکو کو پریشانی میں ڈال دیا تھا تاہم ہم خرابی کو درست کرتے ہوئے بجلی کی فراہمی یقینی بنانے میں کامیاب ہوگئے، اگر یہ منصوبہ پہلے مکمل ہوچکا ہوتا تو ہمیں اس پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ان کا کہنا تھا کہ لیسکو انتظامیہ اس منصوبے پر کام کے لیے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں سے این او سی حاصل کرچکی ہے اور یہ منصوبہ ایک شفاف نیلامی کے بعد جنوبی کورین کمپنی 'ایل ایس گروپ' کے حوالے کیا گیا۔

منصوبے کے حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے لیسکو چیف کا کہنا تھا کہ چاہ میران گرڈ اسٹیشن پر لیسکو نے اپنے وسائل سے 40میگاواٹ ایمپیئر کا ٹرانسفارمر نصب کیا ہے جبکہ ایک نیا گیس انسولیٹڈ گرڈ اسٹیشن بھی 15روز میں فعال ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :