عورت کے دم سے زمانہ اور گھرانہ آباد ہے ،ریحام خان

بدھ 8 مارچ 2017 14:10

عورت کے دم سے زمانہ اور گھرانہ آباد ہے ،ریحام خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2017ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عورت کے دم سے ہی گھر اور دنیا آباد ہے ، عورت اگر نہیں تو پھر کچھ بھی نہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز حقوق نسواں کے عالمی دن کے موقع پر ریحام خان نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ عورت کے دم سے زمانہ اور گھرانہ ہے اگر عورت نہ ہوتو نہ ہی زمانہ رہے گا اور نہ ہی گھرانہ رہے گا ، عورت نہیں تو دنیا میں کچھ بھی نہیں ہے اس لئے عورت کی اس دنیا میں بہت اہمیت ہے ۔

متعلقہ عنوان :