یہودیوں کا مذہبی تہوار،غزہ اور غرب اردن کی سرحد سیل کرنے کا فیصلہ

بدھ 8 مارچ 2017 13:51

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2017ء) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقوں غزہ کی پٹی اور غرب اردن کے درمیان آمد ورفت کیلئے استعمال ہونیوالی کرم ابو سالم گذرگاہ کو 12 مارچ کو ہرطرح کی آمدورفت کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

کرم ابو سالم گذرگاہ کے ڈائریکٹر کیپٹن منیر الغلبان نے بتایا کہ اسرائیلی حکام نے گذرگاہ پر کام کرنیوالی کمپنیوں کو بتایا ہے کہ 12 مارچ بروز اتوار غزہ اور غرب اردن کے درمیان آمدوروفت بند رہے گی۔انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست نے غزہ اور غرب اردن کے درمیان سرحد کو یہودی مذہبی تہوار کی آڑ میں سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔الغلبان نے بتایا کہ کرم ابو سالم گذرگاہ کو جمعہ کے روز عارضی طور پرکھولا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :