پاکستان کے کمرشل بینک گذشتہ تین سال کے دوران 475 ارب روپے غیرمتوقع اضافہ منافع حاصل کرچکے ہیں-وفاقی وزیرقانون

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 8 مارچ 2017 12:56

پاکستان کے کمرشل بینک گذشتہ تین سال کے دوران 475 ارب روپے غیرمتوقع اضافہ ..
ا سلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 مارچ۔2017ء) پاکستان کے کمرشل بینک گذشتہ تین سال کے دوران 475 ارب روپے غیرمتوقع اضافہ منافع حاصل کرچکے ہیں-یہ بات وزیر قانون زاہد حامد نے سینیٹ کو بتائی -انہوں نے بتایاکہ گذشتہ 3 سال کے دوران ملک کے کمرشل بینک 472 ارب روپے سے زائد منافع حاصل کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

قانون سازوں کو فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق تین سالوں کے دوران منافع میں واضح اضافہ سامنے آیا ہے، 2013 میں منافع 115 ارب روپے رہا، 2014 میں 164 ارب روپے, جبکہ 2015 میں منافع کی حد 193 ارب روپے کو چھوگئی۔

ان اعداد و شمار کے مطابق تین سالوں میں کمرشل بینک کے کل منافع میں سے 4 بینکوں کا منافع 270 ارب روپے سے زائد تھا جس میں 88 ارب روپے کے ساتھ حبیب بینک لمیٹڈ سرفہرست ، 71 ارب کے ساتھ مسلم کمرشل بینک دوسرے نمبر پر، یونائٹڈ بینک لمیٹڈ 66 ارب روپے کے ساتھ تیسرے، جبکہ الائیڈ بینک لمیٹڈ 44 ارب کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا۔جبکہ ان تین سالوں کے دوران نقصان اٹھانے والے بینکوں میں صرف فرسٹ وومن بینک اور ایس ایم ای کے نام سامنے آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :