آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قطری وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقات

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 8 مارچ 2017 12:38

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قطری وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن نصر بن ..
راولپنڈی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 مارچ۔2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطری وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کی جس میں سیکیورٹی اور دفاع سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں کہا کہ پاکستان آرمی سے سیکیورٹی کے حوالے سے تجربات سے استفادہ چاہتے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطری وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دفاعی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی کےامورپربات چیت کی گئی۔قطری وزیر اعظم نے قطر کی ترقی میں پاکستان کے کردار کو سراہا، قطری وزیر اعظم نے علاقائی امن کے لئے پاک فوج کے کردار کی بھی تعریف کی۔

(جاری ہے)

قطری وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان قطر کا قابل اعتبار دوست ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ قطر کے عوام پاکستان کے عوام کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور ہر مشکل میں ان کی قطر کے لئے مدد پر اعتماد کرتے ہیں۔

قطرپاکستان کو ہر سطح پرخصوصی اہمیت دیتا ہے، انہوں نے پاکستان آرمی سے سیکیورٹی کے حوالے سے تجربات سے استفادہ کرنے اور قطر میں آئندہ فٹبال ورلڈ کپ کے حوالے سے افرادی قوت کی خواہش کا اظہارکیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ی وزقطریراعظم کے اظہار خیال پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں تمام شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔