عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی رواں ماہ امریکا کا دورہ کریں گے

صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں حیدر العبادی کا استقبال کریں گے۔ترجمان وائٹ ہاؤس

بدھ 8 مارچ 2017 12:32

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی رواں ماہ امریکا کا دورہ کریں گے
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2017ء) ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ عراقی وزیراعظم رواں ماہ امریکا کا دورہ کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں حیدر العبادی کا استقبال کریں گے۔

(جاری ہے)

یہ دورہ ایک ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب متنازعہ امیگریشن آرڈر پر دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی بڑھی ہے۔ ایک روز پہلے جاری ہونے والے نئے سفری حکم نامے میں پابندی کے شکار ممالک کی فہرست سے عراق کا نام نکالا گیا ہے۔