وائٹ ہاؤس میں کسی قسم کی افراتفری کا تاثر بے بنیاد ہے، ٹرمپ

بدھ 8 مارچ 2017 12:30

وائٹ ہاؤس میں کسی قسم کی افراتفری کا تاثر بے بنیاد ہے، ٹرمپ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2017ء) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف چھپنے والی میڈیا رپورٹوں کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کو کوئی بحرانی صورت حال درپیش ہے۔ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ بیان تحریر کیا ہے کہ ’’آپ جعلی خبروں کے جھانسے میں نہ آئیں کہ ٹرمپ انتظامیہ کسی بڑی اندرونی رسہ کشی میں الجھی ہوئی ہے‘‘۔

(جاری ہے)

بقول صدر، ’’ہم بہترین طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں، اور اہم معاملات پر اقدام کر رہے ہیں‘‘۔ٹرمپ نے یہ ردِ عمل کئی دِنوں سے امریکہ کے اہم ذرائع ابلاغ پر آنے والی رپورٹوں کے جواب میں دیا ہے، جن میں کہا گیا تھا کہ مبینہ تنازعات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں جن سے خوش اسلوبی سے نبردآزما نہ ہونے پر وہ عملے سے برہم ہیں۔ ٹرمپ نے ایسی خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے بارہا کہا ہے کہ یہ ’’جعلی خبریں‘‘ ہیں، جن میں نامعلوم ذرائع سے منسوب من گھڑت کہانیاں پیش کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :