کراچی آپریشن ردالفساد،15غیر ملکی گرفتار،فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

بدھ 8 مارچ 2017 12:26

کراچی آپریشن ردالفساد،15غیر ملکی گرفتار،فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2017ء) شہر قائد سے آپریشن ردالفساد کے تحت پولیس نے 15 غیر ملکیوں کو گرفتارکرلیا ۔تفصیلات کے مطابق گرفتار کیے جانیوالوں میں 13 افغانی جبکہ 2 بنگلہ دیشی بھی شامل ہیں۔15 غیر ملکیوں کو آپریشن ردالفساد کے تحت شہر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

تمام گرفتار افراد کیخلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 4 مشکوک افراد کو ماشکو اور خارادار سے گرفتار کیا گیا۔دو افراد کو شاہراہ نورجہاں پر ڈکیتی کی واردارت کرنے کی بناپر پکڑا گیا۔تین افراد جو کہ سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث کو بلدیہ ،اتحاد ٹان،اور لیاقت آباد کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :