پاک افغان سرحد پر باب دوستی اور خیبرایجنسی میں طورخم بارڈر بدھ کی صبح دوبارہ کھولا گیا

بدھ 8 مارچ 2017 11:31

پاک افغان سرحد پر باب دوستی اور خیبرایجنسی میں طورخم بارڈر بدھ کی صبح ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2017ء) پاک افغان سرحد پر باب دوستی اور خیبرایجنسی میں طورخم بارڈر کو بدھ کی صبح 8 بجے دوبارہ کھول دیا گیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے چمن میں باب دوستی اور خیبر ایجنسی میں طورخم کے مقام پر پاک افغان سرحد کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا اور صبح 8 بجے دونوں مقامات پر دستاویزات کے ساتھ پیدل سفر کرنے والوں کے لئے سرحد کھولی گئی تاہم تجارتی سرگرمیاں بدستور معطل رہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان اور افغانستان میں پھنسے ہزاروں افراد پاسپورٹ ، ویزا اور قانونی دستاویزات دکھا کر اپنے اپنے ملک روانہ ہوئے ، ایف سی حکام کے منگل کوچمن میں باب دوستی کے ذریعہ صبح 8 بجے سے شام 5بجے تک دونوں مقامات سے مجموعی طور پر19ہزار269افغان باشندے پاکستان سے افغانستان گئے جبکہ 2 ہزار131 پاکستانی افراد وطن واپس آئے۔ طورخم بارڈر سے مسافروں کی آمد و رفت کے لیے 5گھنٹے کا اضافی وقت بھی دیاگیا۔ رپورٹ کے مطا بق طورخم اور باب دوستی سرحدوں کو بدھ کی صبح پھر صبح 8 بجے کھولا گیا تاہم شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر انگور اڈا گیٹ اور کرم ایجنسی میں چار مقامات پر پاک افغان سرحدیں بدستور بند ہیں۔

متعلقہ عنوان :