پانچ سالہ بچی نے تن تنہا اپنی بیمار دادی اور پڑ دادی کی دیکھ بھال کر رہی ہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 7 مارچ 2017 23:53

پانچ سالہ بچی نے  تن تنہا اپنی بیمار دادی اور پڑ دادی  کی دیکھ بھال کر ..

وانگ اینا نام کی پانچ سالہ بچی  جنوب مغربی  چین کے شہر زینوئی  میں دور دراز پہاڑوں  میں  اپنی دادی اور 92سالہ  پڑ دادی  کے ساتھ رہتی ہے۔
وانگ 3 ماہ کی تھی کہ اس کے باپ کو جیل ہوگئی۔ اس کے بعد  وانگ کی ماں نے وانگ کو اس کی دادی اور پڑ دادی کے پاس چھوڑ کر دوسری شادی کر لی۔ جلد ہی وانگ اس خاندان کا ستون بن گئی۔ جیسے جیسے وہ بڑی ہوتی گئی اس نے اپنے خاندان کی ذمہ داریاں اٹھانا شروع کر دیا۔

اب وہ اپنے گھر کی صفائی کرتی ہے، کھانا پکاتی ہے اور اپنی دادی اور پڑ دادی کا خیال رکھتی ہے۔
اپنی دونوں بیمار دادیوں کا خیال رکھنا کوئی آسان کام نہیں۔

(جاری ہے)

وانگ ہر روز صبح سویرے جاگ کر کھانا پکاتی ہے۔کھانا پکانے کے لیے وہ سٹول پر کھڑے ہو کر چولہے کو استعمال کرتی ہے۔ کھانا پکا کر وہ بیماری کے باعث بستر پر پڑ جانے والی اپنی دادیوں کو اپنے ہاتھ سے کھلاتی ہے۔

وانگ نے اتنے زیادہ کام کاج کے باوجود کبھی کوئی شکایت نہیں کی۔
وانگ کے  گھر میں  اگر کبھی کھانے پینے کی کوئی چیز ختم ہو جائے تو اس کے ہمسائے اسے اپنے کھیتوں سے سبزیاں توڑنے دیتے ہیں۔ سبزیوں کو توڑ کر لانے کا کام بھی وانگ ہی کرتی ہے۔
وانگ کی خواہش ہے کہ وہ اسی طرح اپنی دادیوں کا خیال رکھے اور اس کی دادی اور پڑدادی صحت مند بھی ہو جائیں۔

پانچ سالہ بچی نے  تن تنہا اپنی بیمار دادی اور پڑ دادی  کی دیکھ بھال کر ..