پاکستان کی مدد نہیں کر سکتے، نہ کرو مگر ٹانگیں تو نہ کھینچو،بہادر غیر ملکی مہمانوں کو پھٹیچر کہنے والے دشمن کی زبان میں بات نہ کریں ،پی ایس ایل میں شرکت پرااہل ِ پاکستان غیر ملکی کھلاڑیوں کے شکر گزارہیں،پی ایس ایل کا پر امن اور کامیاب انعقاد دہشت گردی کی شکست ہے، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق

منگل 7 مارچ 2017 23:17

پاکستان کی مدد نہیں کر سکتے، نہ کرو مگر ٹانگیں تو نہ کھینچو،بہادر غیر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مارچ2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان کی مدد نہیں کر سکتے، نہ کرو مگر ٹانگیں تو نہ کھینچو،بہادر غیر ملکی مہمانوں کو پھٹیچر کہنے والے دشمن کی زبان میں بات نہ کریں ،پی ایس ایل میں شرکت پرااہل ِ پاکستان غیر ملکی کھلاڑیوں کے شکر گزارہیں،پی ایس ایل کا پر امن اور کامیاب انعقاد دہشت گردی کی شکست ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں وزیر ریلوے خواجہ سعد ردفیق نے کہا کہ پاک فوج کے شہداء نے جانیں نچھاور کر کے خیبرپختونخوا کو بڑی تباہی سے بچا لیا،پوری پاکستانی قوم ددہشت گردی کے خلاف جنگ کے شہدائِ کی احسان مندہے ۔انہوں نے کہا کہ پا کستان کی مدد نہیں کر سکتے، نہ کرو مگر ٹانگیں تو نہ کھینچو،بہادر غیر ملکی مہمانوں کو پھٹیچر کہنے والے دشمن کی زبان میں بات نہ کریں ،پی ایس ایل میں شرکت پرااہل ِ پاکستان غیر ملکی کھلاڑیوں کے شکر گزارہیں،پی ایس ایل کا پر امن اور کامیاب انعقاد دہشت گردی کی شکست ہے ۔(ار)