Live Updates

موجودہ حکمرانوں کا دہشت گردوں کے ساتھ الحاق ہے ، ملک میں قومی سیاست ختم ہو چکی ہے ، اصل فساد پنجاب میں ہے ، پنجاب میں اگر آپریشن پہلے شروع ہوجاتا تو ضرب عضب کامیاب ہوجاتا ، عمران خان کے کھلاڑیوں کیلئے پھٹیچر کی بات روٹین کے الفاظ ہیں ، دنیا اندھی نہیں، شہر میں کرفیو لگا کر ایک میچ کروانے سے دہشت گردی کو شکست دینے کا پیغام ہرگز نہیںگیا ، دہشت گردی کو شکست اسی دن ہوگی جب پاک سرزمین سے اس کا خاتمہ ہوگا

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

منگل 7 مارچ 2017 23:15

موجودہ حکمرانوں کا دہشت گردوں کے ساتھ الحاق ہے ، ملک میں قومی سیاست ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مارچ2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کا دہشت گردوں کے ساتھ الحاق ہے ، ملک میں قومی سیاست ختم ہو چکی ہے ، اصل فساد پنجاب میں ہے ، پنجاب میں اگر آپریشن پہلے شروع ہوجاتا تو ضرب عضب کامیاب ہوجاتا ، عمران خان کے کھلاڑیوں کیلئے پھٹیچر کی بات روٹین کے الفاظ ہیں ، دنیا اندھی نہیں، شہر میں کرفیو لگا کر ایک میچ کروانے سے دہشت گردی کو شکست دینے کا پیغام ہرگز نہیںگیا ، دہشت گردی کو شکست اسی دن ہوگی جب پاک سرزمین سے اس کا خاتمہ ہوگا ۔

وہ منگل کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ، عمران خان کے کھلاڑیوں کیلئے پھٹیچر کی بات روٹین کے الفاظ ہیں کوئی چاہے انہیں جتنا مرضی برا کہے یہ کوئی اتنی میننگ فل بات نہیں ہے ، سیکیورٹی کے حوالے سے کہی گئی عمران خان کی بات 100فیصد تائید کرتا ہوں ، فوج کی نگرانی میں شہر میں کرفیو لگا کر میچ کروانے سے وہ پیغام نہیں گیا ، دنیا اندھی نہیں ہے ، مسجدیں بند کروا کر شہر میں کرفیو لگا کر ایک میچ کروانے سے یہ پیغام کیسے جا سکتا ہے کہ دہشت گردی کو شکست ہو گئی ، دہشت گردی کو شکست اس دن ہوگی جب پاک سرزمین سے اس کا خاتمہ ہوگا ، دہشت گردوں کی نرسریاں اور سہولت کاروں کا خاتمہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس امن وامان قائم کرنے میں 100فیصد ناکام ہوئی ہے ، پنجاب پولیس میں سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں کی گئیں ، میرٹ سے ہٹ کر ترقیاں دی گئیں ، (ن) لیگ کے ایم این ایز پولیس کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں ، پولیس کس طرح امن قائم کرسکتی ہے ۔انہوں نے کہ اکہ لوٹ مارکرنا وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر کام میرٹ اور اصول کے خلاف ہورہا ہے ، حکمرانوں کا کام ٹھیکوں سے پیسہ بنانا ہے ، ملک میں انصاف نام کی کوئی چیز نہیں ، حکمران لوٹ مار میں مصروف ہیں ، پاکستان میں قابلیت ہار بدمعاشی جیت جاتی ہے ۔

طاہر القادری نے کہا کہ اصل فساد تو پنجاب میں ہے ، پنجاب میں آپریشن پہلے شروع ہوجاتا تو ضرب عضب کامیاب ہوجاتا ۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں کرپشن ثابت ہوچکی ، وزیراعظم کی غلط بیانی سب کے سامنے آچکی ہے ، لوٹ مار کرنے والے جائیداد اپنے نام پر نہیں خریدتے ، ملک میں قومی سیاست ختم ہو سکتی ہے ، موجودہ حکمرانوں کا دہشت گردوں کے ساتھ الحاق ہے ، پانامہ کے فیصلے سے نظام میں بھی تبدیلی کرنی چاہیے ۔(ار)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات