میٹرک کے امتحان میں نقل لگانے پر طالبعلم کے خلاف مقدمہ درج

منگل 7 مارچ 2017 23:15

میٹرک کے امتحان میں نقل لگانے پر طالبعلم کے خلاف مقدمہ درج
چنیوٹ۔7 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2017ء)میٹرک کے امتحان میں نقل لگانے پر طالبعلم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانا ت کے دوران بنائے جانے والے سنٹرگورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر14ج ب میں رول نمبر477121طالبعلم اظہر عباس نے انگلش کے پرچے کے دوران سرعام نقل کی جس کی بنا پر سپریٹنڈنٹ امتحانی سنٹر محمد اعظم کی ہدایت پر طالبعلم کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔