سابق چیف جسٹس سید سجاد علی شاہ انتقال کر گئے

منگل 7 مارچ 2017 22:21

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2017ء) سابق چیف جسٹس آف پاکستان سید سجاد علی شاہ منگل کو مقامی ہسپتال میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے، ان کی عمر 84 سال تھی ۔

(جاری ہے)

خاندانی ذرائع کے مطابق سید سجاد علی شاہ گزشتہ چند روز سے علیل تھے ۔مرحوم نے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔

متعلقہ عنوان :