2 صوبائی سیکریٹریزا ور منیجنگ ڈائریکٹر واٹر بورڈ کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

منگل 7 مارچ 2017 22:21

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2017ء) سندھ حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق دو محکموں کے سیکریٹریز اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد رمضان اعوان سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کو مصباح الدین فرید کی جگہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا اضافی چارج دیا گیا ہے، جمال مصطفی سید سیکریٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو سیکریٹری محکمہ ایریگیشن کا اضافی چارج دیا گیا ہے جبکہ احمد جنید میمن چیف انجینئر ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کو سیکریٹری ایریگیشن کے عہدے سے ہٹا کر محکمے میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

افتخار احمد شہلوانی کو پرکاش لال امبوانی کی جگہ پر سیکریٹری قانون تعینات کیا گیا ہے ۔