کالج کے طلبہ معاشرے میں مثبت تبدیلی کیلئے اپنا کر دار ادا کریں،عارف یوسف

منگل 7 مارچ 2017 22:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مارچ2017ء)وزیرِ اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے قانون عارف یوسف نے کہا ہے کہ کالج کے طلبہ معاشرے میں مثبت تبدیلی کیلئے اپنا کر دار ادا کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے باچا خان گرلز ڈگری کالج کوہاٹ روڈ میں آج ملک کی مایہ ناز شاعرہ ثمینہ قادر کی پشتو کتاب " سپیزلی جذبی" کی تقریب رونمائی سے بحیثیت ِمہمان ِ خصوصی خطا ب کر تے ہوئے کیا جس میں صوبہ بھر سے نامور ادبی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں صدر محفل اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے پشتو سکالر اور شاعر اباسین یوسفزئی صاحب تھے جنہوں نے اپنے خوبصورت طرزِ بیان اور کلام سے حاضرین کو محفوظ کیا ۔تقریب میں دیگر سماجی تنظیموں نے بھی شرکت کی جس میں کاروان حوا کی چیئرمین بشریٰ فرخ اور انجمن ترقی مصنفین کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔