عوامی مفاد میں چار پی ایم ایس افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری

منگل 7 مارچ 2017 22:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مارچ2017ء)حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں چار پی ایم ایس افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطاق اسسٹنٹ کمشنر بنوں سید حبیب الحسن گیلانی (BS-17) کو تبدیل کر کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم میں آئی ایم یو پراجیکٹ کے ڈی ایم او تورغر کی حیثیت سے تعینات کیا گیاہے اسی طرح محکمہ خزانہ کے سیکشن آفیسر واصل خان (BS-17) کا تبا دلہ کر کے بحیثیت ڈی ایم او ھنگو آئی ایم یو پراجیکٹ، اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر بشیر احمد (پی ایم ایس، بی ایس۔

17 ) کو بحیثیت ڈی ایم ا وصوابی، آئی ایم یو پراجیکٹ اور اسسٹنٹ کمشنر خدوخیل صوابی، سید نواب (پی ایم ایس، بی ایس ۔17) کو تبدیل کرکے بحیثیت ڈی ایم اوشانگلہ ، آئی ایم یو پراجیکٹ میں تعینات کیا گیا ہے مذکورہ تمام تعیناتیاں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے آئی ایم یو پراجیکٹ میں کی گئی۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اعلامیے میں کیا گیا۔