خیبر پختونخوا محکمہ اعلیٰ تعلیم کے تین پروفیسروں/ ایسوسی ایٹ پروفیسروں کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری

منگل 7 مارچ 2017 22:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مارچ2017ء) حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں محکمہ اعلیٰ تعلیم کے تین پروفیسروں/ ایسوسی ایٹ پروفیسروں کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج آگرہ ملاکنڈ کے پرنسپل ,ایسوسی ایٹ پروفیسر مشتاق احمد (بی ایس۔19) کو تبدیل کر کے گورنمنٹ ڈگری کالج طوطہ کان ملاکنڈ میںبحیثیت ایسوسی ایٹ پروفیسر (بی ایس ۔

(جاری ہے)

19) جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج مردان کے پروفیسر طارق صدیق (بی ایس۔19) کو جی ایس ایس سی پشاور میں بحیثیت پروفیسر (بی ایس۔20) ، اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج منکرائی (Mankarai)ہری پور کی ایسوسی ایٹ پروفیسر صائمہ اظہر (بی ایس۔19)کو جی پی جی سی ایبٹ آباد نمبر 1 میںبحیثیت پروفیسر (بی ایس۔20) کی خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے ۔ اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :