3جوڈیشل افسران کی بحیثیت پریزائڈنگ افسرلیبر کورٹ میں تعیناتیوں کے احکامات جاری

منگل 7 مارچ 2017 22:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مارچ2017ء)حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں تین جوڈیشل افسران کی بحیثیت پریزائڈنگ افسرلیبر کورٹ میں تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں تفصیلات کے مطابق پریزائڈنگ افسر لیبر کورٹ ہری پور سردار محمد ارشاد ( ڈی & ایس جے ۔

(جاری ہے)

بی ایس- 21 ) کو بحیثیت پریزائڈنگ افسر لیبر کورٹ سوات تعینات کیا گیا ہے جبکہ پریزا ئڈنگ آفیسر لیبر کورٹ سوات اورنگزیب (ڈی &ایس جے۔

بی ایس ۔21 ) کو واپس پشاور ہائیکورٹ پشاور بھیج دیا گیا ہے اسی طرح پشاور ہائی کورٹ پشاور کے اظہر خان(ڈی &ایس جے۔ بی ایس۔21 ) کو بطور پریزائڈنگ آفیسر لیبر کورٹ ہری پور تعینات کیا گیا ہے اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اعلامیے میں کیا گیا۔